کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ مل گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کوٹلی سے کیا گیا بڑا وعدہ پورا کر دیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وعدوں سے تکمیل تک کا سفر،وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کوٹلی سے کیا گیا ایک اور بڑا وعدہ پورا کر دیا،کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ مل گیا ، وزیراعظم آزادکشمیر نے تین جنوری کو کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسہ میں آج محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس میں کوٹلی کی بلدیاتی حدود کو یکم فروری 2022 سے بگ سٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔

بگ سٹی کا درجہ ملنے کے بعد کوٹلی بلدیاتی حدود میں واقع تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو بگ سٹی الاونس ملنا شروع ہوجائے گا اور کوٹلی شہر کو وہ تمام اضافی سہولیات میسر ہو جائیں گی جو قانون کے مطابق بگ سٹی کے شہریوں کو حاصل ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں مختلف حکومتوں کی جانب سے کئی مرتبہ کوٹلی کو بگ سٹی قرار دینے کے اعلانات اور دعوے کئے جاتے رہے مگر کوئی بھی حکومت اس اعلان پر عملدرآمد کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی تھی جبکہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے اعلان کے محض 23 دن بعد عملدرآمد کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کروا دیا ہے جس پر کوٹلی شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں