یکم جنوری سے ملازمین کو بگ سٹی الاؤنس ملے گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا سہنسہ میں جلسہ عام سے خطاب

سہنسہ (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ عوام نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو ووٹ دیا، آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے، ماضی کی زیادتیوں اور محرومیوں کے ازالے کا آغاز کر دیا، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا تاہم حکومت جلد انعقاد کے لئے بھرپور تعاون کررہی ہے ،وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نےسہنسہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج اور ریلیاں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لئے حوصلہ افزا ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا ویڑن عوام کو سہولت دینی اور غریبوں کو اوپر لانا۔ کرونا میں احساس پروگرام کے ذریعے مدد کی گئی ہے۔ مہنگائی کا رونا رویا جارہا ہے یہ مہنگائی دنیا بھر میں۔ مہنگائی عمران نے نہیں کرونا وبا نے لائی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک کو مضبوط بنایا، میں عمران خان کا سپاہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے انیس نومبر کو سی ڈی سی نے منظور کئے۔ سہنسہ کی واٹر سپلائی سکیم کا مکمل پتہ ہے،سہنسہ میرا دوسرا کھر ہے۔ سولہ سال میں نے یہاں گزارے ہیں۔

تین جنوری کو کوٹلی بگ سٹی کا اعلان کیا اور آج اس کا نوٹیفکیشن ہو گیا۔ گرڈ اسٹیشن تین نہیں ڈیڑھ سال میں مکمل ہو گا۔ یکم جنوری سے ملازمین کو بگ سٹی الاؤنس ملے گا۔ ڈیڑھ سال میں سہنسہ میں گھر گھر پانی ملے گا۔ کمیشن مافیا کو ختم کریں گے۔ شاہی پرٹوکول اور عزت کشمیریوں کی عزت ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ارکان اسمبلی،ججز اور گریڈ بائیس کے افسران کو بلیو پاسپورٹ ملے گا۔ عوامی حکومت اور اقتدار یہ اپ کا ہے۔ بلدیاتی الیکشن کا چیلنج قبول کیا ہے۔ آپ نے پی ٹی آئی کو سرخرو کرنا ہے۔

بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوٹلی کی سڑکیں راتوں رات بنی ہیں۔ وزیراعظم نے ڈگری کالج سہنسہ کو پوسٹ گریجویٹ بنانے،سیکنڈری کالج سہرمنڈی کو ہائر سیکنڈری اوربنڈلی مڈل سکول کی اپ گریڈیشن کرنے،تریاں میں آٹا ڈپو قائم کرنے اور سہنسہ بائی پاس روڈ تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر مال چوہدری محمد اخلاق نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی،

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلی کابینہ میٹنگ میں سہنسہ کے لئے دو بڑے منصوبے دیے جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ جب رکن اسمبلی منتخب ہوا تو اللہ سے دعا کی جو وعدے عوام سے کیے وہ پورے کرسکوں۔ بڑے منصوبوں کے بعد یہاں سہنسہ میں سٹیڈیم بھی تعمیر ہو گا۔ ہماری حکومت لوگوں کو ان کے گھر گھر حقوق دے گی۔ احتساب شروع ہے کرپٹ بچ نہیں سکیں گے۔ سہنسہ میں تبدیلی لا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا ڈڈیال،ادھے،چھنی،ناون جلو،ترھڈی تار اور دیگر علاقوں تک سڑکیں تعمیر کریں گے۔

انشااللہ پانچ سال عوام کا قرضہ اتارتا رہوں گا۔ وزیر تعمیرات اظہر صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں جس کا کریڈٹ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو جاتا ہے۔ اپ کے کام اب گھر بیٹھے بٹھائیں ہوں گے۔چوہدری اخلاق اسمبلی میں آپ کے حقوق کے لئے بھرپور جدوجہد کرتے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں آزاد خطہ کو مزید ترقی یافتہ بنائیں گے۔ سہنسہ کے دیگر مسائل بھی حل کریں گے۔ وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں میگا پراجیکٹس شروع کیے جس پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نیلوگوں کی بلا تخصیص خدمت شروع کی ہے،سہنسہ کے جملہ مسائل حل کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

فائل کی حد تک موجود منصوبوں کا اپ نے عملی طور پر آغاز کیا،انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج سہنسہ کی تکمیل کا کریڈٹ وزیر مال چوہدری اخلاق کو جاتا ہے۔ کوٹلی کو بگ سٹی،رنگ روڈ اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں۔ یہ حکومت عوام کی حکومت ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹ میرٹ پر تقسیم ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہماری پارٹی متحد ہے۔ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن منصوبوں کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا ماضی میں ان کے صرف ذکر ہوئے مگر آج ان کی شروعات ہو گئی ہیں۔

یونین کونسلز بھنیر،سرساوہ اور پنجیڑہ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے۔ سرساوہ پنجیڑہ میں ہسپتال بنایا جائے۔ چوہدری محمد محبوب چئیرمین کے ڈی اے نے کہا کہ آپ نےعمران خان کے وژن کو پروان چڑھاتے ہوئے چوہدری اخلاق کو کامیاب کروایا۔ گرڈ سٹیشن بننےسے یہاں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہو گا خلیق نوابی ایڈووکیٹ،حسن شاہ نے بھی خطاب کیا چوہدری جہانزیب نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئےہسپتال اور تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ،سہنسہ میں دو آئی پاس روڈز تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close