بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں، یوم سیاہ کے موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں ریلی

کوٹلی سہنسہ (پی آئی ڈی) وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے سسلسلہ میں سہنسہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں وزراء حکومت چوہدری اخلاق، چوہدری ارشد، اظہر صادق، ملک ظفر، ممبر کشمیر کونسل سردار رزاق اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

شرکاء ریلی بھارتی غاصبوکشمیرہماراچھوڑدو،کشمیربنے گاپاکستان،پاک فوج زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگاتی مختلف روٹس سے ہوتی ہوئی جلسہ کی شکل اختیارکرگئی۔وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہے عالمی برادری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے بھارت کے پاس اپنا یوم جمہوریہ بنانے کا کوئی قانونی،آئینی یا اخلاقی حق نہیں کیونکہ اس نے کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہابھارت نے کشمیر پر غاصبانہ فوجی قبضہ جما رکھا ہے۔ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی جمہوری حق دینے پر تیار نہیں اس لیے بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں مقررین نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں کے قا تل بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے مقبو ضہ کشمیر میں قابض بھارتی فو رسز معصوم کشمیریوں پر ظلم و بر بریت کے پہا ڑ توڑ رہی ہے ہندوستان عالمی دنیا کے سامنے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close