وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کواپوزیشن ارکان اسمبلی کی جانب سے عمرہ کی سعادت پر مبارکباد

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو اپوزیشن ممبران اسمبلی کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل پر مبارکباد۔ سوموار کے روز آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں آزادجموں وکشمیر کونسل کے انتخابات کے دوران سابق وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدرخان، سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب احمدخان،

اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین، سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر و اپوزیشن ممبران اسمبلی نے قائد ایوان چیمبر میں آکر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close