اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر سب مل کر آگے بڑھیں گے کیونکہ یہ خطہ ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے زور و بازو سے آزاد کرایا تھا اور یہیں سے ہم نے تحریک آزادی کشمیر کو منظم کرنا ہے۔ آزادکشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے اور تمام سیاسی قیادت کو مسئلہ کشمیر کے ایک نقطے پر متفق ہو کر چلنا ہے۔
اب صرف یہ طے کرنا ہے کہ کس طرح سے اتفاق رائے سے تمام سیاسی جماعتیں اس مسئلے پر آگے بڑھیں گی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے اور یہاں سے ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر مل جل کر اور یک زبان ہو کر اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں