اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد راجہ اکرم خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات سربلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں