انتظامیہ ،ریسکیو، محکمہ شاہرات، محکمہ برقیات ہائی الرٹ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو رپورٹس بھجوانے کا سلسلہ جاری

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایت پر آزاد کشمیر میں جاری بارشوں اور برفباری کے سلسلے کے دوران انتظامیہ، ریسکیو، محکمہ شاہرات، محکمہ برقیات سمیت دیگر متعلقہ ادارے ہائی الرٹ۔تمام اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعظم آفس کو رپورٹس بھیجی جارہی ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایات کی روشنی میں انتظامیہ، ریسکیو، محکمہ شاہرات ودیگر متعلقہ ادارے بالائی علاقوں میں شاہرات کی بحالی کے لیے موجود ہیں تاہم بالائی علاقوں میں شدید برفباری کی وجہ سے شاہرات کی بحالی کا کام تعطل کا شکار ہے۔ موسمی صورتحال کے تناظر میں SDMA اور تمام اضلاع کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہیں۔ داخلی راستوں پر سیاحوں کے لئے ٹوریسٹ پولیس کے خصوصی ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ برقیات کا عملہ بھی بجلی کو بحال رکھنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close