اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام تر اختلافات بھلا کر مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر اُٹھانے کے لئے مل جل کر کوششیں تیز کرنی ہونگی اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو رکوانے کے لئے آزادی کے بیس کیمپ سے بھرپور انداز میں آواز بلند کی جانی چاہیے۔
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اس کے لئے ہمیں ہر سطح پر موثر انداز میں مشترکہ طور پر آواز بلند کرنا ہوگی تاکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت رکوانے کے لئے دباؤ بڑھایا جا سکے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و موسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں