آزاد کشمیر کی حالیہ بارش اور برفباری ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ایس ڈی ایم، انتظامیہ، محکمہ شاہرات کو الرٹ رہنے کی ہدایت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی حالیہ بارش اور برفباری کے دوران ایس ڈی ایم، انتظامیہ، محکمہ شاہرات و دیگر متعلقین کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام اداروں سے رابطے میں ہے۔موسمی صورتحال کے تناظر میں SDMA اور تمام اضلاع کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہیں۔

داخلی راستوں پر سیاحوں کے لئے ٹوریسٹ پولیس کے خصوصی ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں۔محکمہ شاہرات برف باری سے سے بند ہونے والی رابطہ سڑکوں کو بحال کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام الناس سے گزارش ہے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایس ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اسیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے قائم کردہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے نمبر 05822921643 ضلعی انتظامیہ اور ٹول فری نمبر رسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close