وزیر اعظم آزاد کشمیر سعودی عرب کے دورے کے بعد آج واپس پہنچیں گے

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے آج صبح 8 بجے وطن واپس پہنچیں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر حاضری کا شرف حاصل کیا،

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی سے روضہ رسول ص کے متولی شیخ علی نوری، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر، تحریک انصاف سعودی عرب کے عہدیداران، کشمیر کمیونٹی کے وفود و دیگر نے ملاقاتیں بھی کیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close