مظفرآباد/سعودی عرب (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 26 جنوری کوبھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں تاکہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ قبضے اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی طرف دلائی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کے تمام اضلاع میں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ حکومت ان مظاہروں میں تمام سیاسی جماعتوں، تاجر برادری اور سماجی کارکنان کو شرکت کی دعوت دیتی ہے تاکہ اجتماعی طور پر کشمیر کاز کے لیے آواز بلند کی جاسکے۔انہوں نے دنیا بھر میں آباد کشمیریوں سے بھی اپیل کی کہ اس موقع پرعالمی برادری کو بتائیں کہ بھارت نے کشمیریوں کا تشخص چھین لیا ہے اوران کے بنیادی حقوق سلب کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کے علمبردار اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کریں۔ ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں