چیئرمین آزادکشمیر احتساب بیورو کی زیر صدارت احتساب بیورو کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کے حوالے سے اجلاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیئرمین آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو سردار نعیم احمد شیراز کی زیر صدارت احتساب بیورو کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف پراسیکیوٹر سردار امجد اسلم، ڈائریکٹر لیگل رزاق احمد ندیم، ڈائریکٹرانتظامیہ /شکایات سید سلیم گریزی، ایس پی عطاء الرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن،ٹیکنیکل ایکسپرٹ انجینئرنگ شاہد وسیم قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر انتظامیہ سردارگلفراز احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انتظامیہ قاضی عبدالقدیر، انسپکٹر فیاض سرورسٹاف آفیسر ہمراہ چیئرمین محمد یوسف، ٹیکنیکل ایکسپرٹس مال محمد یوسف،سرور کٹاریہ اور نوید الرحمن خیالی فوکل پرسن احتساب بیورو نے شرکت کی۔

چیئرمین احتساب بیورو نے بیورو کی پراگرس پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ادارے کا ریاست میں ہونا ناگزیر ہے اور عوام الناس کے لیے یہ ادارہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ شاکیان کی داد رسی اور کروڑوں روپے کی ریکوری کے علاوہ ملزمان کے خلاف متعدد ریفرنس ہاء دائر عدالت ہوئے ہیں جس سے عوام الناس کا ادارے پر اعتماد بڑھا ہے۔ ہم نے کر پشن اور کرپٹ پر یکٹسز کے خاتمے کا تعین کر رکھا ہے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد احتساب بیورو کے آئینی شکنجہ سے زیادہ دور نہیں ہیں۔ ہم احتساب بیورو میں شفافیت اور میر ٹ کے مطابق کام کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس ادارے کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے۔ اس موقع پر احتساب بیورو کے فوکل پرسن نوید الرحمن خیالی نے احتساب بیورو کی سال 2021میں ہونے والی achievments کے حوالہ سے ملٹی میڈیا پر بریفنگ دی۔

شرکاء اجلاس نے سالانہ رپورٹ میں مزید بہتری لانے کے لیے اپنی تجاویز دیں اور بیورو کی کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔ احتساب بیورو کی سالانہ پراگرس رپورٹ مطابق ایکٹ صدر آزادحکومت کو جلد پیش کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں