آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی اور وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد کی ملاقات، وزیر اعظم عمران خان کا ایجنڈا آگے بڑھانے پر گفتگو

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی اور وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد کے درمیان ملاقات۔دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کشمیری عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آزادکشمیر کی ترقی کیلیے 500 ارب کے جس بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے اس سے تعلیم،صحت،زراعت،لائیو سٹاک اور بنیادی ڈھانچے سمیت تمام شعبوں میں جدت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت متوسط طبقے کی خوشحالی کے لئے دور رس اصلاحات لائے گی اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی چاہتے ہیں کہ آزادکشمیر میں میرٹ کا ایسا کلچر فروغ پائے جس سے اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر نوجوان آگے آئیں تاکہ وہ ریاست کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملی جذبے سے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے اسی طرح معاشرے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close