بارشیں اور برفباری، سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کیلئے ہدایات جاری کر دیں

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے متوقع بارش اور برفباری کے سلسلہ میں تمام اضلاع متعلقہ محکمہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ایس ڈی ایم اے نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ متوقع بارش اور برفباری کے دوران شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام داخلی مقامات پر سیاحوں کو موسم کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جائے، متعلقہ ڈی ڈی ایم اے متعلقہ محکموں (این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو) کے ساتھ رابطہ قائم کریں،اہم مقامات پر مشینری کو دستیاب رکھا جائے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں سڑکوں کو بحال رکھا جا سکے۔

ایس ڈی ایم اے کی جانب سے Reservoir آپریٹرزاورواٹر مینیجرز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔ ایس ڈی ایم اے نے کسی بھی جگہ سیلابی ریلے سے بچنے کیلئے تمام DDMAs کو متعلقہ ضلع/میونسپل انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تمام متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ دو باراپنے متعلقہ علاقے کے بارے میں وزیراعظم آفس اور این ڈی ایم اے کو اطلاع دیں۔ جان و مال/انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی اطلاع فوری طور پرایس ڈی ایم کے رابطہ نمبر05822921643، فیکس نمبر05822921537یا ای میل[email protected]پر اطلاع دیں۔

ایس ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ آج (جمعہ) کو شروع ہونے والے بارشوں اور برفباری کی وجہ سے ضلع نیلم، باغ، جہلم ویلی کی مختلف شاہرات پر لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، کسی بھی نقصان سے بچنے کیلئے شہری موسم کی صورتحال کو مد نظررکھ کر راستوں کی صورتحال کے بارے میں معلوم کر کے سفراختیار کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close