آزادکشمیر الیکشن کمیشن نےکشمیر کونسل کی 2 نشستوں پر انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزادجموں وکشمیر کونسل کی 2 نشستوں پر انتخا ب کے لیے امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ ریٹرننگ آفیسر رائے آزادجموں وکشمیر کونسل انتخاب کی جانب سے جاری حتمی فہرست کے مطابق سردار امجد یوسف خان ولد سردار محمد یوسف خان ساکنہ جوبی چھاترہ تحصیل عباسپور ضلع پونچھ، توصیف احمد عباسی ولد بشیر احمد عباسی ساکنہ منہاسہ تحصیل دھیر کوٹ ضلع باغ، طاہر جمیل ولد جمیل اختر ساکنہ الف آباد چکسواری ضلع میرپور، راجہ ظفر اللہ خان ولد راجہ رحیم اللہ خان ساکنہ براٹلہ تحصل چڑھوئی ضلع کوٹلی، محمد اصغر قریشی ولد محمد زمان قریشی ساکنہ سمروڑ تحصیل و ضلع کوٹلی، محمد حنیف ولد فضل الہی ساکنہ رولی تحصیل و ضلع کوٹلی اور سردار محمد سیاب خالد ولد سردار محمد ایوب خان ساکنہ پا چھیوٹ راولاکوٹ ضلع پونچھ آزاد جموں وکشمیر کونسل کی 2 نشستوں پر امیدوار ہیں۔

آزادجموں وکشمیر کونسل کے انتخاب کی پولنگ 24جنوری 2022 بوقت 10 بجے صبح تا 2بجے دن آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی بلاک نمبر 12 سول سیکرٹریٹ میں ہو گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close