اساتذہ تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں، سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کی تقریب سے صدر آزاد کشمیر کاخطاب

میرپور (پی آئی ڈی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں نئی نسل کی دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت ان کی جہاں اہم ذمہ داری ہے وہاں آزادکشمیر کے اساتذ ہ کی اضافی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کے معماروں کی مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ذہنی و فکری لام بندی کریں اور سوسائٹی کی تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کرنے کی طرف توجہ مبذول کروائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول ٹیچرز آرگنائزیشن تحصیل و ضلع میرپور کی تقریب حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت ضلعی صدر محمد اسماعیل چوہدری نے کی اور سپاس نامہ پیش کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد حفیظ خان نے سرانجام دیئے۔تقریب حلف برداری سے آزادکشمیر کے مشیر حکومت چوہدری مقبول احمد مرکزی ٹیچر آرگنائزیشن کے صدر سردار تاسب شاہین،سابق مرکزی صدر ٹیچر آرگنائزیشن سید نذر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری و ممبر اسمبلی محترمہ صبیحہ صدیق،ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمد منشاء بقشبندی،پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما جبار احمد منہاس،چوہدری محمد امجد، پی ٹی آئی سٹی خواتین کی صدر محترمہ شاہ بانو ظفر،ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز سیدابرار حسین شاہ،ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز محترمہ آنسہ کوثر،سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری،میاں محمد بخش لائبریری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر احمد قاضی،پروفیسر صغیر احمد آسی کے علاوہ صدرمعلمین و معلمات،اساتذہ کرام،سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر آزاد کشمیر نے تحصیل و ضلع میرپور سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور انہیں مبارک باد دی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ اساتذہ کی عزت و احترام اور ان کے وقار کا ہر ممکن خیال رکھا جائیگا۔

اساتذہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں ان کے سکیل کی اپ گریڈیشن،رہائشی کالونیوں سمیت دیگر جملہ حل طلب مسائل حل ہوں گے۔ حکومت آزادکشمیر نے پہلے بھی اساتذہ کے حل طلب مسائل کے حل کے لیے وزیر تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر رکھی ہے۔اساتذہ سے توقع ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں اپنی ذمہ داریاں پہلے سے بڑھ کر محنت اور دیانتداری سے سرانجام دیں۔ہماری حکومت اساتذہ کی عزت و وقار میں اضافہ کرئے گی چونکہ اساتذہ ہی معاشرہ کا وہ حصہ ہیں جو تعلیم و تربیت سے طلباو طالبات کو بڑے بڑے عہدوں پر پہنچاتے ہیں۔ بعد ازاں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر نے ڈیرہ حیدر علی کاشر پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن میں عوام سے بلدیاتی الیکشن کروانے کا وعدہ کیا تھا اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی تحریک انصاف کے بنیادی منشور میں شامل ہیں جلد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا کے اقتدار نچلی سطح پر منتقل کریں آزاد کشمیر کے نوجوان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کر لیں اس موقع پر رواف علی کاشر حیدر علی کاشر صدارتی مشیر ڈاکٹر محمد امتیاز آف سوکاسن چوہدری مرید حسین سمیت دیگر عوام بڑی تعداد میں موجود تھی ۔

انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ریاست جموں وکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں متحد اور منظم ہیں۔سیاسی و جماعتی اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک آزادی کشمیر کے نقطہ پر ہم ایک ہیں اس حوالے سے میں نے بھی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت دی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close