چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے والد محترم کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے والد گرامی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری۔ اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر،سابق سینئر وزیر، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین، سابق مشیر حکومت چوہدری محمد اشرف، محتسب آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد نسیم،ممبر قانون ساز اسمبلی اور سابق وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی،

سیکرٹری حکومت طاہر ایوب، سابق جج ہائی کورٹ و سپریم کورٹ جسٹس چوہدری محمد تاج کے علاوہ بریگیڈئر منصور نے ڈی ایچ اے اسلام آباد میں واقع چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی رہائش گاہ پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close