چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم کے والد محترم کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

مظفرآباد (پی آئی ڈی ) جسٹس راجہ سعید اکرم خان چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے والد محترم کی وفات پر اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر آج بھی تعزیت کرنے والوں کا رش رہا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر ، جسٹس راجہ شاہد راجہ محمود عباسی، جسٹس جواد حسن، جسٹس چوھدری عبدالعزیز، چیف جج گلگت بلتستان سیدارشد حسین شاہ، سابق اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر، اسلام آباد و لاہور ہائی کورٹ کے موجودہ اور سابق جسٹس صاحبان کے علاوہ اعلی عسکری حکام ، ممبران پاکستان بار کونسل،

آزاد کشمیر بھر سے وکلاء اور حکومتی اعلی آفیسران و عہدیداران نے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی رہائش گاہ پر ان کے والد گرامی کی وفات پر تعزیت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close