جے کے ایل ایف نے کشمیر گلوبل کونسل کے مطالبے کی تائید کردی، شہداء سرینگر گاوکدل کی قربانیوں کو یاد کرنے کیلیے تحریک آگے بڑھانے کا فیصلہ

نیویارک (پی این آئی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے کشمیر گلوبل کونسل کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے شہداء سرینگر گاوکدل 21 جنوری 1990ء کی قربانیوں کو یاد کرنے کیلیے مجوزہ تحریک آگے بڑھانے کی حمایت کر دی۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کنوینئر الطاف قادری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 21 جنوری 1990 کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہمارے وہ عظیم شہداء تھے جنہوں نے بھارتی سامراج کے خلاف پر امن جدوجہد کو آگے بڑھایا تھا اور نہتے عوام پر بھارتی مسلحہ فورسز نے گولیاں برسا کر شہید کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اقوام کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتیں جو اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھلا دیں۔ الطاف قادری نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کے حقوق اور مکمل آزادی تک انکی جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ جموں کشمیر کے عوام کی شناخت کب عزت کریں اور خطے میں ہمارے برابر کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close