چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے والد محترم کی وفات پر اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری

راولپنڈی (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے والد محترم کی وفات پر اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری۔صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،وزیر لوکل گورنمنٹ خواجہ فاروق، وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی، لاہور ہائی کورٹ کے ججز جسٹس سہیل ناصر، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طاہر جہانگیری، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن کے علاوہ سابق صدر راجہ ریاست راجہ ذوالقرنین خان، سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان، سابق وزیر حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی، سابق وزیر حکومت طاہر کھوکھر، کمشنر اسلام آباد، چیرمین احتساب بیورو نعیم شیراز، ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر مقبول وار،آفتاب علی ایڈووکیٹ، چیئرمین نادرا راجہ سکندر، ڈی آئی جی راشد نعیم، قاضی صاحبان نے چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات، قانون انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی ایڈوکیٹ چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد راجہ اکرم خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت،بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close