صدر آزاد کشمیر سےاپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کی ملاقات، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر مشورہ

مظفرآباد(پی آئی ڈی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو مل جل کر بین الاقوامی فورمز پر اٹھا کر بھارت پر دباؤ بڑھایا جائے گا کہ تاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو روکا جا سکے۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کے ما بین ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور عزم کا اظہار کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز ہم مل جل کر عالمی سطح تک پہنچائیں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close