وزیراعظم آزادکشمیر کے نوٹس پر دھیرکوٹ کی بجلی 18گھنٹے میں بحال کر دی گئی

دھیرکوٹ (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے نوٹس پر دھیرکوٹ کی بجلی 18گھنٹوں کے اندر بحال کر دی گئی۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر محکمہ برقیات کاعملہ بجلی کی بحالی تک فیلڈ میں رہا ہے جبکہ محکمہ برقیات کے سینئر افسران اس سارے عمل کی مانیٹرنگ کر کے وزیراعظم آفس کو صورتحال سے آگاہ کرتے رہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر کی گزشتہ روز دھیرکوٹ میں بجلی کی بندش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ برقیات کو فی الفور بجلی کی بحالی کی ہدایت کی تھی۔ دھیرکوٹ ریجن کی بجلی گزشتہ ہفتے مری میں طوفانی برفباری کی وجہ سے تعلطل کا شکار ہو گئی تھی اور برقی لائنوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا جس پر محکمہ برقیات آزادکشمیر نے مری کے برقیات کے متعلقہ ذمہ داران کے ساتھ مل کر بجلی کی بحالی ممکن بنائی ہے۔

عوام علاقہ دھیرکوٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر کا بجلی کی بندش پر نوٹس لینے اورنوٹس لینے کے اٹھارہ گھنٹوں میں ہی بجلی کی بحالی پر شکریہ ادا کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں