چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم کے والد محترم کا انتقال، نماز جنازہ میں اعلیٰ عدلیہ، سول و فوجی و سیاسی شخصیات کی شرکت

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے والد محترم راجہ محمد اکرم خان کی نماز جنازہ جمعہ کے روز ڈی ایچ اے 1 اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے جج صاحبان، سابق وزرائے اعظم آزادکشمیر، سابق چیف جسٹس صاحبان آزادکشمیر، وزراء حکومت آزادکشمیر، ممبران اسمبلی، ممبران کشمیر کونسل، سابق وزراء، پاکستان کے اعلیٰ سول و فوجی حکام،

سپریم کورٹ و ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنزپاکستان کے عہدیداران، سپریم کورٹ و ہائیکورٹ بار ایسویسی ایشنز آزادکشمیرکے عہدیداران، آزادکشمیر و پنجاب سے تعلق رکھنے والے سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیف جسٹس کے والد راجہ محمد اکرم خان کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد میں ہی ڈی ایچ اے فیز ٹو قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close