صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا سابق امیدوار اسمبلی میر عتیق الرحمن کے بھائی اور اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سابق امیدوار اسمبلی میر عتیق الرحمان کے گھر کوٹلہ میں جا کر ان کے بھائی اور اہلیہ کے وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیر ایلیمنٹر ی اینڈ سیکنڈر ایجوکیشن دیوان علی چغتائی، چیئرمین ایم ڈی اے اظہر گیلانی، شفیق جہاگوی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بعد ازاں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مظفرآباد میں سابق جنرل سیکرٹری سنٹرل پریس کلب مظفرآباد اور معروف سینئر صحافی ذوالفقار بٹ کے والد کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close