صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات، تعمیر و ترقی کا کام تیزی سے جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اہم تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر مسئلہ کشمیر کو مل کر بین الاقوامی سطح جارحانہ انداز میں پر اٹھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اسی طرح مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم پر بھرپور مذمت بھی کی گئی اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ پورے شد و مد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار جاری رہے گا۔

آزادکشمیر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جلد بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے۔ اسی طرح آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے گا اور میرٹ کو کسی طرح بھی پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جہاں آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے وہاں گڈ کورننس کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے اور ہم مل جل کر آزادکشمیر کو ہر لحاظ سے ایک ماڈل اسٹیٹ بنائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close