قومی و کشمیر کے حوالےسے تقریبات با مقصد طریقے سے منانے کے لیےوزیر بلدیات کی سربراہی میں قومی تقریبات کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی

مظفرآباد (پی آئی ڈی ) حکومت آزادجموں و کشمیر نے قومی و کشمیر کے حوالہ سے تقریبات با مقصد طریقے سے منانے اور عوام کی زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لیے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد کی سربراہی میں قومی تقریبات کمیٹی کی تشکیل نو کر دی۔ خواجہ فاروق احمد قومی تقریبات کمیٹی کے چیئرمین جبکہ وزیراطلاعات، قانون ، انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی ، معاون خصوصی برائے مذہبی امور و اوقاف حافظ حامد رضا، پارلیمانی سیکرٹری ممبر قانون سازاسمبلی محترمہ تقدیس گیلانی،

ایڈیشنل چیف سیکرٹری فزیکل پالاننگ و ہاوسنگ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی ، سیکرٹری ایلیمنٹر ی اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ،سیکرٹری سوشل ویلفیئر ، سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل و کلچرل اکیڈمی، کمشنر مظفرآبا د ڈویژن ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (سپیشل برانچسیکورٹی)، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ریزرورینجرز)کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈائر یکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل راجہ محمد سجاد خان کمیٹی کے سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر متعلقہ ضلع کمیٹی کے چیئرمیں ہوں گے اور تمام سرکاری محکمہ جات کے ضلعی سربراہ ممبران کمیٹی ہوں گے نیز وزراءحکومت اور ممبران قانون ساز اسمبلی متعلقہ ضلع سے مشاورت اور راہنمائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔

کشمیرکے حوالے سے جملہ تقریبات کانفرنسز سیمینارز میٹنگزوفود حریت کانفرس اور دیگر اداروں سے رابطہ اجلاسوں اور کانفرنسوں کی روداد کی تیاری کے لیے ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ محمد سجاد فوکل پرسن رابطہ کار ہوں گے ۔ جملہ تقریبات کی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر بھرپور کوریج کو یقینی بنایا جائے گا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close