آزاد کشمیر، بلدیاتی انتخابات سے قبل کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری، آزادکشمیر الیکشن کمیشن کے رکن کی چیئرمین نادراطارق ملک سے ملاقات

اسلام آباد( پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے رکن فرحت علی میر نے چیئرمین نادراطارق ملک سے آزادکشمیر میں مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری و Updationکے حوالے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا نے رکن آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کوانتخابی فہرستوں کی کمپیوٹرائزیشن میں نادرا کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

چیئرمین نادرا نے رکن الیکشن کمیشن فرحت علی میر کو بتایا کہ نادراآزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ساتھ پاکستان الیکشن کمیشن کی طرز پر ہر بار انتخابات سے قبل Field Verificationکیے بغیر انتخابی فہرستوں کی تواتر کے ساتھ Updation کرنے کےلئے معاہدہ کریگا تاکہ ہربار الیکشن سے قبل فیلڈ میں جاکر ووٹر فہرستوں کی تیاری نہ کرنا پڑے بلکہ نادرا کے سسٹم کے تحت انتخابی فہرستیںسسٹم کے تحت اپ ڈیٹ ہوتی رہیں ۔ پاکستان الیکشن کمیشن کی طرز پر نادرا آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کو ڈیٹا فراہم کریگا جس کے تحت انتخابی فہرستیں ، مستقبل پتہ ،فوت شدگان ، نئے ووٹرز کا اندراج خود بخود اس ڈیٹا میں شامل ہوتا رہے گا ۔ اس سسٹم کے تحت نادرا کسی بھی شخص کو مقررہ اٹھارہ سال عمر پوری ہونے پر شناختی کارڈ جاری کریگا تو خود بخود الیکشن کمیشن کے ڈیٹا میں اس کے مستقل پتہ کے مطابق انتخابی فہرست میں اس شخص کا نام درج ہو جائے گا ۔

اسی طرح کوئی شخص فوت ہوتا ہے تو نادرا کے ڈیٹا کے مطابق خو د بخود اسکا نام انتخابی فہرست سے Removeہو جائے گاجبکہ کوئی بھی شخص اپنا مستقل پتہ تبدیل کرتا ہے تو اسکا ووٹ مستقل پتہ پر شفٹ ہو جائے گا۔ رکن آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے نادرا کی جانب سے گزشتہ سال عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر کی بھرپور معاونت کو سراہتے ہوئے کہاکہ انتخابی فہرستوں کی کمپیوٹرائزیشن سے آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کو مددملے گی اورکم وقت میں آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات سمیت قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کےلئے بھی کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں سے استفادہ کریگا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close