عالمی ادارہ خوراک کے اعلیٰ سطحی وفد کامیرپورڈویژن کا دورہ،فارمنگ کمیونٹی سے ملاقات ، کاشتکاروں کے مسائل سنے

میرپور (پی آئی ڈی) عالمی ادارہ خوراک کے اعلیٰ سطحی وفد کامیرپورڈویژن کا دورہ۔ وفد میں NRM Advisorڈاکٹر فیض الباری سیڈ سیکٹرکنسلٹنٹ ڈاکٹر شکیل ، FMPمینجمنٹ Specialist ڈاکٹر افضل اور نیشنل کنسلٹنٹ نیوٹریشن وکلسٹر فارمنگ ڈاکٹر مبارک علی شامل تھے ۔دورے کے دوران وفد نے محکمہ زراعت و لائیوسٹاک کے آفیسران سے ملاقات کے علاوہ مختلف زرعی فارمزاور نرسریز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے محکمہ کے آفیسران اور فارمنگ کمیونٹی سے ملاقا ت کر کے کاشتکاروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔

وفد نے مختلف سبزیاتی فارمز اور نرسریز کا دورہ کیا اور زمینداران کی کاوشوں کو سراہا۔دورے کا مقصد آزادکشمیر میں توجہ طلب زرعی مسائل کی نشاندہی اور FAOکی جانب سے جلد تجاویز مرتب کر کے رپورٹ حکومت آزادکشمیر کو پیش کرنا ہے تاکہ لائیو سٹاک و زرعی پیداوار کوبڑھایا جا سکے اور زمینداران کم سے کم رقبہ سے زیادہ سے زیادہ پید وار حاصل کریں۔ اس سے قبل عالمی ادارہ خوراک کے وفد نے مظفرآبادکا بھی دورہ کرکے مختلف علاقوں میں قائم زرعی و ڈیری فارمزاور نرسریز کا بھی معائنہ کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close