مظفرآباد (پی آئی ڈی ) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے کیڈٹ کالج بٹراسی کا دورہ کیا۔وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی جب کیڈٹ کالج بٹراسی پہنچے تو پرنسپل پروفیسر توقیر الاسلام ،ہیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ پروفیسر اکرام سرور ایڈمن آفیسر شاہ سعود گل اور ایڈجوِٹنٹ کیپٹن کامران چیمہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔
وزیر اطلاعات نے کیڈٹ کالج بٹراسی کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔وزیر اطلاعات کو کیڈٹ کالج بٹراسی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔انہیں بتایا گیا کہ کالج قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔وزیر اطلاعات کو کالج میں تعلیم کے معیار اور اسے مزید بلند کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔وزیر اطلاعات نے کیڈٹ کالج بٹراسی کے معیار اور کارکردگی کو سراہا ۔اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج نے وزیر اطلاعات کو شیلڈ بھی پیش کی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں