وزیراعظم آزادکشمیر کی زیر صدارت کیڈٹ کالج مظفرآباد کے حوالے سے اجلاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیرسردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت کیڈٹ کالج مظفرآباد کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر لیاقت حسین چوہدری، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم ظفر محمود خان و دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ کیڈٹ کالج کو ملک کے صف اول کے کالجز میں لانے کیلئے بھرپور محنت کی ضرورت ہے۔ حکومت کیڈٹ کالج کی بہتری کیلئے بھرپور معاونت فراہم کریگی۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کردارسازی پر بھی توجہ دی جائے۔ کالج کے بجٹ کی متعلقہ فورمز سے بروقت منظوری حاصل کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close