آزاد کشمیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کی زیر صدارت ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا ساتواں اجلاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 2021-22کا ساتواں اجلاس منگل کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت پاکستان کے نمائندگان نے بذریعہ ویڈیو لنک اور متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ مواصلات، صنعت و حرفت، زراعت، سماجی بہبود و ترقی نسواں، شہری دفاع، اطلاعات، صحت، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، ہائر ایجوکیشن اور فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے 1ارب 65کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 13منصوبہ جات منظور کر لیے گئے۔منظور کیے گئے منصوبہ جات میں محکمہ مواصلات کے زیر انتظام ضلع میرپورر میں منگلا تا صاحب چک 3.2کلو میٹر ڈبل کیرج وئے روڈ کی تعمیر و بہترگی، محکمہ ابریشم کے تحت انفراسٹرکچر کی بہترگی، محکمہ زراعت کے تحت اعلیٰ معیار پھلدار پودوں کی فراہمی، محکمہ شہری دفاع کے تحت LOC پر وارڈرن سروسز کی فراہمی،محکمہ اطلاعات کے تحت ڈیپارٹمنٹ کی بہتری، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت محکمہ قانون کی ڈیجیٹائزیشن، آزاد کشمیر میں ٹیلی ہیلتھ مرکز کا قیام محکمہ صحت کے زیر انتظام عباس انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سرجیکل بلاک کی تزین و آرائش، محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت پل ہا کی تعمیر اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیر انتظام پونچھ یونیورسٹی کے منگ کیمپس کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے منصوبہ جات شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات فورم پر پیش کرنے سے پہلے محکمہ جات انکی موثر پلاننگ کریں۔ سڑکوں کی تعمیر کی دوران تصریحات کا خاص خیال رکھا جائے اس حوالہ سے پری ورکنگ کرتے ہوئے ADP میں رقم مختص کروانے کی تحریک کی جائے تاکہ بعد میں مسائل کو سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ابریشم کے حوالہ سے فزیبلٹی تیار کرتے ہوئے ایک بزنس ماڈل بنایا جائیگا تاکہ اس شعبہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جاسکے۔

سیکرٹری صاحبان اپنے محکمہ کے ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کریں اور ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات کی مقررہ مدت کے اندر منصوبہ جات کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے اور ان لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے اور ان منصوبہ جات سے جلد از جلد عام آدمی کو فائدہ حاصل ہو سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close