شدید سردی، برفباری میں ہنگامی بنیادوں پر برقی لائنوں کی درستگی کر کے بجلی بحال کر دی گئی ہے، ترجمان محکمہ برقیات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ترجمان محکمہ برقیات کا کہنا ہے کہ سیکرٹری توانائی و آبی وسائل، چیف انجینئر برقیات مظفرآباد اور ناظم برقیات سرکل مظفرآباد کی ہدایت کے مطابق محکمہ برقیات سرکل مظفرآباد کے ذیلی ڈویژن ہا ء مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ،جہلم ویلی اور نیلم میں تعینات مہتمم صاحبان اور فیلڈ عملہ نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شدید سردی اور برفباری میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے متاثر ہونے والی برقی لائینوں کی درستگی کر کے بجلی بحال کر دی ہے۔

سرکل مظفرآباد سے متعلقہ تمام علاقہ جات میں تمام فیڈرآپریشنل ہیں اور بجلی بحال ہے۔حالیہ شدید بارشوں اور برفباری کے دوران محکمہ برقیات سرکل مظفرآباد کی لائینوں اور دیگر برقی تنصیبات کو نقصان پہنچا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close