آزاد کشمیربلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول میں ترمیم کر دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے شیڈول میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے وقت میں 45 ایام کی توسیع کی روشنی میں حلقہ بندیوں کے شیڈول میں ترمیم کردی۔آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ترمیمی شیڈول کے مطابق تیاری ابتدائی مسودہ ازاں حلقہ بندی کمیٹی23دسمبر2021تا 5جنوری2022،اشاعت ابتدائی مسودہ حلقہ بندی ازاں حلقہ بندی کمیٹی 06جنوری 2022تا 09جنوری2022،حلقہ بندی اتھارٹی کے پاس عذردائریاں دائر کرنے کا دورانیہ 07جنوری 2022تا 21جنوری 2022،

حلقہ بندی اتھارٹی کی جانب سے موصولہ عذردائریوں کی سماعت و فیصلہ جات کا دورانیہ 22جنوری2022تا 21فروری2022، حلقہ بندی کمیٹی کی جانب سے حتمی حلقہ بندی الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کا دورانیہ 22فروری 2022تا28فروری 2022 مقرر کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close