آزادجموں و کشمیر کونسل کے انتخابات،آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع کر دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزادجموں و کشمیر کونسل کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں توسیع کر دی۔ کشمیر کونسل کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج دن 2 بجے کے بجائے شام 4 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر الیکشن محمد غضنفر خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے حالیہ شدید بارشوں اور برفباری کی وجہ سے شاہرات کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں توسیع کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close