وزیر اعظم آزاد کشمیر کا پی ٹی آئی رہنما میر عتیق الرحمان کی اہلیہ اور بھائی کے انتقال پرگھر جا کر تعزیت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما و سابق امیدوار اسمبلی میر عتیق الرحمان کی اہلیہ اور بھائی کی وفات پر ان کے آبائی علاقے بٹدرہ میں جاکر ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پرچیئر مین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی، ڈی جی ہمراہ وزیراعظم محسن علی اعوان، تحریک انصاف کے مقامی رہنما ؤں سمیت عوا م علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اہلیہ اور بھائی کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے، مشکل کی اس گھڑی میں میر عتیق کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ جو لوگ اس دنیا سے چلے گئے ان کی کمی پوری نہیں ہوسکتی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میر عتیق الرحمان کی اہلیہ اور بھائی کے درجات بلند فرمائیں اور انہیں صبر جمیل عطا فرمائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close