آزاد کشمیر، صبح 8 بجے سے 4 بجے تک، آج سے 22 روز کے لیے بجلی کی فراہمی بند رہے گی

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں بجلی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے کے لیے منصوبے پر کام جاری ہے اور واپڈا آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ گرڈ اسٹیشن پر ڈبل سرکٹ لائن بچھائی جانے کے سبب نکیال، کھوئی رٹہ فیڈرز آج 10 جنوری سے بائیس روز کے لیے صبح 8 سے 4 بجے تک بند رہیں گے۔ آزاد کشمیر کے محکمہ برقیات کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق نکیال، کھوئی رٹہ فیڈر آج سے 31 جنوری تک صبح 8 سے 4 بجے تک بند رکھے جائیں گے،

اور ان 22 دنوں میں کھوئی رٹہ گرڈ اسٹیشن پر ڈبل سرکٹ لائن بچھائی جائے گی۔ اس حوالے سے واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی بندش کا نوٹیفکیشن تمام اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ادھر مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ 22 دن کی بندش سے بجلی سے جڑے کاروبار ٹھپ ہو جائیں گے، لوگ بے روز گار اور چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔ آزاد کشمیر کے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس معاملے کا متبادل حل تلاش کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں