وزیراعظم آزادکشمیرکی سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعزاز نسیم کے لواحقین سے تعزیت

مظفرآباد ( پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعزاز نسیم کے گھر جا کرلواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ وزیراعظم سردا ر عبدالقیوم نیازی نے اعزاز نسیم کی خدمات کو سراہا ۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا اعزاز نسیم آزادکشمیر کی بیور و کریسی کا ایک بڑا نام تھے ،وہ ہمیشہ ریاست کی خدمت کے لیے پیش پیش رہے ۔

آزادکشمیر کے لیے ان کی خدمات کو تاریخ اچھے حروف میں یاد رکھے گی۔ بعدازاں وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے ایس ایچ او راجہ زاہد عمر کے والد راجہ عمر کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close