صدر آزاد کشمیر کی ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے نو منتخب صدراعجاز احمد میر،سیکرٹری جنرل مبارک حسین اعوان، سینئر نائب صدرشاہد عزیز کیانی،نائب صدورقاضی عزیز، محمدزاہداعوان،مہوش اقبال مغل کوڈپٹی جنرل سیکرٹری،

خالدہمدانی کو سیکرٹری اطلاعات اورانصار نقوی کو بلا مقابلہ سیکرٹری مالیات منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہارکیا ہے کہ نو منتخب عہدیدار مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے سمیت عوامی مسائل کے لئے آواز بلند کرنے اورصحت مندانہ صحافت کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close