آزاد کشمیر بلدیاتی انتخاب، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔اے پی سی میں آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لیاجائے گا۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہاکہ آزادکشمیر کے تمام سٹیک ہولڈر کو بھی مشاورت میں شامل کیاجائے گا ، آزادکشمیر میں 30سال بعد لوکل باڈی کے انتخابات ہونے جارہے ہیں ،

تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا جمہوری اصول اپنایا ہے ، جلد اے پی سی کی تاریخ کا حتمی اعلان کردیاجائے گا وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے انتہائی سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد اقتدار گراس روٹ لیول پر جائے گا اور عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں،

وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کریگی، حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سمیت عوامی مفاد کیلئے ہر وہ اقدام اٹھائے گی جس سے لوگوں کو فائدہ ہو، آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائیگی، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے اقدامات کو عوام میں زبردست پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ ریاست بھر میں سیاسی سرگرمیاں زوروشور سے جاری ہوچکی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close