سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، آزادکشمیر کے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دی گئیں

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیےکے ذریعے موسم کی شدت کے پیش نظر آزادکشمیر کے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق باغ،راولاکوٹ،مظفرآباد اوردیگر مقامات سے اسلام آباد براستہ کوہالہ،مری حفاظتی اقدام کے پیش نظر کوہالہ اور مری کی جانب سے روڈ موسم کی بحالی تک بند رہے گا۔ ناگزیر ضرورت کی صورت میں مظفرآباد سے اسلام آباد کی جانب سفر کرنے والے حضرات ایبٹ آباد روڈ استعمال کریں جبکہ باقی اضلاع سے سفر کرنے والے دیگرمتبادل محفوظ روٹ اختیار کریں۔

غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔ سیاح حضرات زیادہ دیر تک گاڑی پارک کرنے کی صورت میں ہیٹر کااستعمال کم کریں۔ شیشے بند رہنے کی صورت میں زیادہ دیر تک ہیٹر لگانے سے آکسیجن کم ہو جاتی ہے اور کاربن مونو آکساینڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو انسانی زندگی کے لیے خطرہ ہے۔گزشتہ روز مری میں تیس فیصد سے زیادہ اموات اسی وجہ سے ہوئی ہیں۔ اس لیے سیاحوں سے اپیل ہے کہ وہ اس حوالہ سے احتیاط کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close