وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزادکشمیر میں برف باری کے باعث بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بحال رکھنے کے احکامات جاری کردیئے

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے آزادکشمیر میں برف باری کے باعث بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بحال رکھنے کیلئے احکامات جاری کردیئے ۔ برف باری اور بارش سے متاثرہ علاقوں کے حوالہ سے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی، انتظامیہ کو 24گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کاحکم تاکہ عوام اور سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں، وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے بارشوں اور برفباری سے مری اور دیگر علاقوں میں ہونے والی اموات اور نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے بارشوں اور برفباری سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا، سڑکوں کو بحال رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے عوام کا زمینی راستہ بحال رکھنا حکومت اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام کو آسان سفری سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نے شہریوں سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی تلقین بھی کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close