صدرآزاد کشمیر سے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ شاہ غلام قادر کی ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ و سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پرملاقات میں صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ و سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادرکے درمیان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر تیز کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں مشترکہ پالیسی وضع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ و سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کی جانے والی حلقہ بندیوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ بطور صدر آپ اس کا نوٹس لیں تاکہ آزادکشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کا منصفانہ طور پر انعقادممکن ہو سکے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close