وزیراعظم آزاد کشمیر کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلی فونک رابطہ ، سانحہ مری پر افسوس، ریسکیو آپریشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

اسلام آبا د (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلی فونک رابطہ ، سانحہ مری پر اظہارِ افسوس کیا اور ریسکیو آپریشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر آزاد کشمیر حکومت کی ریسکیو ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ریسکیو ٹیموں میں ٹوریسٹ ، ٹریفک اور اضلاعی پولیس کے دستے شامل ہیں ، آزاد کشمیر پولیس کی ٹیم مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے جاری ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں،

وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے مری میں شدید برف باری اور راستے بند ہونے کے باعث پیش آنے والے سانحے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، وزیراعظم آزاد کشمیرنے سانحہ مری میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے، میری تمام ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close