آزاد کشمیر کے سیکرٹری ریلیف و سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اپنی ٹیم کے ہمراہ مری میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

مری(پی آئی ڈی آزاد کشمیر ) آزاد کشمیر کے سیکرٹری ریلیف و سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی شاہد ایوب اپنی ٹیم کے ہمراہ مری میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ۔ متاثرین کو خوراک اور پانی سمیت ضروری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ آزاد کشمیر پولیس بھی مری میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہے۔ SDMA اور آزاد کشمیر پولیس کی جانب سے اب تک 100 سے زائد گاڑیوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جبکہ کوہالہ لوئر ٹوپہ مری روڈ کو بحال کرنے کے لیے مظفرآباد سے مشینری بھی روانہ کر دی گئی ہے تاکہ لویر ٹوپہ سڑک بحال کی جا سکے اور پھنسے ہوے لوگ براستہ مظفرآباد ایبٹ آباد اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close