مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر عدلت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ نے آزادکشمیر عدالت العالیہ کے نوتعینات ججز سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب آزادجموں وکشمیرعدالت العالیہ میں منعقدہوئی۔ ججز عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر کا حلف اٹھانے والوں میں ایڈووکیٹ آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ محمد اعجاز خان، ایڈووکیٹ آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ سید شاہد بہار، ایڈووکیٹ آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ چوہدری خالد رشید، ایڈووکیٹ آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ محمد حبیب ضیاء، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار لیاقت حسین اور ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج میاں عارف حسین شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں وزراء حکومت خواجہ فاروق احمد، دیوان علی خان چغتائی، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعظم ظفر محمود، سیکرٹری صاحبان حکومت، سربراہان محکمہ جات، عہدیداران و ممبران ہائی کورٹ و سپریم کورٹ بار، عہدیداران سنٹرل بار ایسوسی ایشن، سینئر وکلاء، خواتین و کلاء اور میڈیا کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک تھے۔ قبل ازیں سیکرٹری قانون، انصاف و پارلیمانی امور محمد ارشاد قریشی نے آزادجموں وکشمیر عدالت العالیہ کے نو تعینات ججز کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں