اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے ڈائریکٹر جنرل نادرا بریگیڈیئر ریٹائرڈ طلعت قیوم کی سربراہی وفد نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات، حکومت آزاد کشمیر کا نادرا کے ساتھ ملکر جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجراء کا فیصلہ۔ نادرا وفد نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو جانشینی سرٹیفکیٹ پر بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے عوام دوست پالیسی کے تحت نادرا ملک بھر میں سکسیشن سرٹیفکیٹ پر کام کر رہا ہے،
اس قبل ملک بھر میں یہ سرٹیفکیٹ عدالتوں کی طرف سے جاری کیا جاتا تھا، اسلام آباد، سندھ، کے پی اور پنجاب میں سکسیشن سرٹیفکیٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو تمام قانونی پہلو پر بھی بریفنگ دی، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے جانشنی اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کے اجراء کیلئے جلد قانون سازی کا یقین دہانی کروائی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے نادرا کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ ہو یا بلدیاتی الیکشن، وزیراعظم پاکستان کے ویژن کی روشنی میں عملی اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے تمام قانونی تقاضے جلد پورے کیے جائیں گے اور عوام دوست منصوبے کو لانچ کریں گے،
پہلے مرحلے میں میرپور، مظفرآباد اور راولاکوٹ میں جانشینی سرٹیفکیٹ یونٹ قائم کیے جائیں گے جبکہ اس کے فوری بعد تمام اضلاع اور تحصیل تک لے جائیں گے۔ اس منصوبے کی لانچنگ سے عدالتوں سے وراثتی سرٹیفکیٹ کے کیسز کا بوجھ بھی کم ہو گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں