مسئلہ کشمیر پر حکمت عملی،صدر آزاد کشمیر نے بیرون ملک مزید اعزازی مشیر مقرر کر دیئے

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اُجاگر کرنے کے لئے اپنے مزید اعزازی مشیران مقرر کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے لئے ڈاکٹر محمد امتیاز، سپین کے لئے راجہ نامدار اقبال، بیلجیئم کے لئے سردار محمود اقبال جبکہ ہالینڈ کے لئے زیب خان صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر کے اعزازی مشیر ہونگے۔

اس سلسلے میں صدارتی سیکرٹریٹ آزاد جموں وکشمیر سے اعزازی مشیران کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close