آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں6ججز کی تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کر دی گئی۔ اس سلسلہ میں محکمہ قانون، انصاف،پارلیمانی امور و انسانی حقوق آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محمد اعجاز خان ایڈووکیٹ آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ، سید شاہد بہار ایڈووکیٹ آزادجموں کشمیر سپریم کورٹ، چوہدری خالد رشید ایڈووکیٹ آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ،محمد حبیب ضیاء ایڈووکیٹ آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ، سردار لیاقت حسین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور میاں عارف حسین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close