پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا، سید عزادار شاہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیئے گئے

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی عہدیداروں کی منظوری دیدی ہے۔ چوہدری محمد یٰسین پہلے ہی صدر نامزد ہو چکے ہیں۔

دیگر عہدیداروں میں میاں عبدالوحید سینئر نائب صدر اول ، صاحبزادہ اشفاق ظفر سینئر نائب صدر دوئم ، راجہ فیصل ممتاز راٹھور سیکرٹری جنرل ، سردار ضیاء القمر چیف آرگنائزر ، سردار جاوید ایوب سیکرٹری اطلاعات ، عامر ذیشان کوآرڈینیشن سیکرٹری ، ولید انقلابی جوائنٹ سیکرٹری، جاوید بڈھانوی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، سردار سعود صادق ڈپٹی سیکرٹری جنرل، چوہدری قاسم مجید ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سید عزادار شاہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، صاحبزادہ ذوالفقار علی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات دوئم، راجہ سعاد اقبال ڈپٹی کوآرڈینیشن سیکرٹری، چوہدری افسر شاہد نائب صدر ضلع میرپور، خواجہ طارق سعید نائب صدر حویلی، سردار امجد یوسف نائب صدر پونچھ، عبدالقیوم قمر نائب صدر کوٹلی، سید بازل نقوی نائب صدر مظفرآباد، سردار عنایت اللہ عارف نائب صدر سدھنوتی، ولید اشرف نائب صدر بھمبر، مبشر منیر اعوان نائب صدر جہلم ویلی نامزد جبکہ نبیلہ ایوب صدر خواتین ونگ، صدق شیخ سینئر نائب صدر، سدرہ لطیف سینئر نائب صدر دوئم ، افراء شہزادی سیکرٹری جنرل، شگفتہ نورین نائب صدر ، شاہین کوثر ڈار چیف آرگنائزر مقرر خواتین ونگ نامزد۔پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (پی وائی او) کیلئے سردار ببرک خان صدر اور عمران کریم کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close