آزاد کشمیر، گھر آئے مہمانوں نے چائے پینے کے بعد میزبان کو قتل کر دیا

عباس پور (پی این آئی) آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور میں مبینہ طور پر مہمان آنے والے دو افراد نے چائے پینے کے بعد میزبان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اہل خانہ کی طرف سے زبردست حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا گیا اور دونوں حملہ آور قابو کر لیے گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ سے مقتول کا بھانجا بھی زخمی ہو گیا جبکہ اہلِ خانہ نے مزاحمت کر کے دونوں افراد کو کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی کر دیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز عباس پور کے نواحی علاقے کوٹ میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر 2 افراد عزیز شاہ نامی شخص کے گھر مہمان کے طور پر آئے تھے۔ ایک خانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ مقتول کی عدم موجودگی میں مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی اور جیسے ہی عزیز شاہ اپنے گھر میں داخل ہوا تو مہمان مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے عزیز شاہ جاں بحق اور فائرنگ کی آواز سن کر آنے والا بھانجا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مزاحمت کرتے ہوئے اہلِ خانہ نے دونوں افراد پر کلہاڑیوں کے وار کیے جن سے دونوں ملزمان زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ںایس پی پونچھ وحید گیلانی کے مطابق فائرنگ اور قتل کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close